آپ کے ستارے

انسان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اُسے اپنی صلاحیتوں کا علم ہو، بسا اوقات بیشتر ناکامیوں کاسامنا اس وجہ سے کرنا پڑتا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام نہیں کر پاتا۔ علمِ نجوم اور ہاتھ کی لکیروں کا علم درحقیقت ہمیں مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں بتاتا، کیو نکہ غیب کاعلم صرف خدا تعالیٰ کو ہے۔ لیکن اس کے زریعے ہم اپنی صلاحیتوں سے واقف ہوکر اُسے صحیح کاموں میں استعمال کر کے ترقی کر سکتے ہیں۔ اور اپنی خامیوں سےواقف ہوکر اُن کو دور کر کے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

انسان کی ترقی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ دوسرے شخص کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف ہو جو لوگ آپ کے دوست ہیں یا دشمن ہیں۔ ان کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف ہوکر آپ ان سے فائدہ اُ ٹھا سکتے ہیں۔ اور ٹھیک طور پر جان سکتے ہیں۔ کہ کوئی شخص آپ کال کتنا دوست یا دشمن ہے۔ ستارہ شناسی باقاعدہ فن ہے۔اس کے زریعے آپ لوگوں کی طبیعت اور کردار سے واقف ہو سکتے ہیں۔ لوگوں کے دل کی گہرائیوں میں اُتر سکتے ہیں۔

آپ کے لیے ضروری ہےکہ آپکو اپنی اور دوسرے کی تاریخَ پیدائش کےاعتبار سے برُج دیکھیں اور تفصیل پڑھیں ایسے لوگ جو کسی بُرج کی مدت کے شروع کے سات دنوں میں سے کسی دن پیدا ہوکے ہوں۔ اُنہیں چاہیے کہ وہ اپنے بُرج کے علاوہ اس سے پہلے کے بُرج کی تفصیل بھی پڑھیں۔ اور دونوں کو ملا کر نتیجہ اخذ کریں۔

اسی طرح اگر کوئی شخص کسی بُرج کی مدت کے اخر کے سات دنوں میں سے کسی دن پیدا ہوا ہے۔ تو اپنے بُرج سے اگلے بُرج کی تفصیل بھی پڑھنی چاہیے اور دونوں کو ملا کر نتیجہ اخذ کرنا چاہیے۔
۔
مثلا 12مارچ سے 20 اپریل کے دوران پیدا ہونیوالے لوگوں کال تعلق بُرج حمل سے ہوتا ہے۔لیکن اگر کوئی شخص ان سات دنوں یعنی 21مارچ سے 27مارچ تک کسی دن پیدا ہوا ہے تو اس میں بُرج حمل کی خصوصیات کے علاوہ اس سے پہلےکے بُرج تعنی حُوت کی خصوصیات بھی ہونگی۔ اسی طرح اگر کوئی شخص 14اپریل سے 20اپریل کے دوران یعنی ان سات دنوں میں سے کسی دن پیدا ہوا ہے تو اس میں بُرجِ حمل کی خصوصیات کے علاوہ اگلے بُرجِ ثور کی خصوصیات بھی ہونگی، جن لوگوں کو اپنی تاریخِ پیدائش کا علم نہ ہو۔ وہ نام کے پہلے حرف کی مناسبت سے اپنا ستارہ اور لکی اسٹون دیکھیں۔
ستارہ برج تاریخِ پیدائش لفظ پتھر علامت
مریخ برج حمل 21 مارچ سے 20 اپریل ا،آ،ع، ل الماس، یاقوت، عقیق یمنی
زہرہ برج ثور 21 اپریل سے 20 مئی تک اِ، ب ، و سچاموتی، نیلم، لاجورد
عطارد برج جوزہ 21 مئی سے 20 جون تک ک، و، ح فیروزہ، زبرجد
قمر برج سرطان 21 جون سے 20 جولائی تک ح شفید عقیق، موتی
شمس برج اسد 21 جولائی سے 20 اگست تک م یاقوت، لعل بدخشاں، مانک
عطارد برج سنبلہ 21 اکست سے 20 ستمبر تک پ زرقون، لوجور،نیلم
زہرہ برج میزان 21 ستمبر سے 20 اکتوبر تک ر،ت،ٹ ہیرا، اوپل، کارکیتک،سنگ دودھیا،زبرجت
مریخ برج عقرب 21 اکتوبر سے 20 نومبر تک ن، ی سرخ عقیق، مرجان، اوپل، بلڈ اسٹون
مشتری برج قوس 21 نومبر سے 20 دسمبر تک ف پکھرج، بلور
زحل برج جدی 21 دسمبر سے 20 جنوری تک ج،خ،ذ،ظ فیروزہ، نیلم، گارنٹ، گومیدگ
زحل برج دلو 21 جنوری سے 20 فروری تک س ، ش،ص،ض عقیق،زرقون
مشتری برج حوت 21 فروری سے 20 مارچ تک د،چ زمرد،عقیق،زرقون

SUBSCRIBE TO OUR NEWSLATTERS

ALSHIFA KALONJI
website: www.alshifakalonji.com
email: shahsahab@alshifakalonji.com
cell #: 0333 235 8410
Copyright 2011 ©. All Rights Reserved.